28 اگست، 2024، 12:05 AM

مغربی کنارے پر صیہونیوں کی چڑھائی، اسلامی جہاد کی عوام سے متحرک ہونے کی درخواست

مغربی کنارے پر صیہونیوں کی چڑھائی، اسلامی جہاد کی عوام سے متحرک ہونے کی درخواست

منگل کی صبح اسلامی جہاد تحریک نے مغربی کنارے کے باشندوں سے کہا کہ وہ صیہونی رجیم کے فلسطینیوں کو جبری بے گھر کرنے کے لئے جاری وحشیانہ حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے متحرک ہو جائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ نے مغربی کنارے میں قابض فوج اور انتہا پسند صیہونیوں کی کارروائیوں میں اضافے کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے: ہم مغربی کنارے میں بسنے والے تمام فلسطینیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ قابض رجیم کی "جبری نقل مکانی اور فلسطینی قوم کی نسل کشی" کی کاروائیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

فلسطینی اسلامی جہاد نے 5 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد مغربی کنارے میں صہیونیوں کے حملوں میں شدت کو فلسطینی عوام کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔ اس بیان میں تاکید کی گئی ہے: ایسے شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ قابض فوج اپنی وحشیانہ کارروائیوں کا مرکز غزہ سے مغربی کنارے کی طرف منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس تحریک نے مزید کہا: مغربی کنارے میں صہیونیوں کی وحشیانہ کارروائیوں اور جرائم میں شدت غزہ اور جنوبی لبنان میں شکست کو چھپانے کے مقصد سے آئی ہے۔

اسلامی جہاد نے نور شمس اور بیت لحم کیمپوں میں شہید ہونے والے 5 فلسطینیوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ واقعات عربوں کی فلسطینی عوام کو تنہا چھوڑنے کی شرمناک پالیسی اور خیانت کے بعد رونما ہوئے۔

News ID 1926208

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha